آئی جی پنجاب نے 4 ڈی پی اوز کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے
تفصیلات کے مطابق محمد نوید کو ڈی پی او خوشاب تعینات کر دیا گیا ، محمد رضوان احمد خان کو ڈی پی او حافظ آباد تعینات کر دیا گیا
بلال افتخار کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا ، سید علی اکبر شاہ کو ڈی پی او نارووال تعینات کر دیا گیا
جبکہ دوسری جانب نمائندہ باغی ٹی وی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او اویس ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پولیس لائن آمد پر ڈی ایس پی سرکل ننکانہ محمد عثمان کے ہمراہ افسران و ملازمان نے بھر پور استقبال و گل پاشی کی۔ ڈی پی او نے یاد گار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور دعا کی۔ڈی پی او نے یاد گار شہداء کی مزید تزین و آرائش کے احکامات جاری کیے ۔
اپنے ایک بیان میں تمام افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او اویس ملک نے کہا کہ تمام ہیڈ برانچز اور ملازمان کار سرکار کی انجام دہی میں پابندی وقت کو یقینی بنائیں۔تکمیل ریکارڈ اور پینڈنگ ریفرنسز کو جلد از جلد یکسو کریں۔