ڈپٹی کمشنر جہلم کا موضع نیا لوک سے گذرنے والے برساتی نالہ نیا لوک کا دورہ

0
67

ڈپٹی کمشنر جہلم کا موضع نیا لوک سے گذرنے والے برساتی نالہ نیا لوک کا دورہ

جہلم ۔ 25 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی اور دیگر ضلعی افسران چوٹالہ کے موضع نیا لوک سے گزرنے والے برساتی نالہ نیا لوک کا دورہ کیا اور وہاں موجودہ حالات کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے برساتی نالہ نواں لوک کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے پانی باہر نکلنے لگا ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اعلی افسران نے ریونیو کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر جا کر بھاری مشینری سے شگاف کو بند کروا رہے ہیں ۔ ریسکیو 1122 اطلاعات کے مطابق اہل علاقہ محفوظ ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ موضح نواں لوک میں ٹی میں الرٹ ہیں اور نالہ کے حفاظتی بند پرمرمت کا کام ;200;ج شام تک مکمل ہو جائے گا ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply