کراچی:ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کافی عرصہ خاموش رہنے کے بعد پھر اظہارخیال کرنے لگے ، تازہ بیان میں پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا ہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹس پڑھنا چھوڑدیئے۔
آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کو #Unfollow کیاتھا, بے ینگم گفتگو, تسلسل سے مسلسل فضول الفاظ کی دھول ,
عمران خان @ImranKhanPTI کی ہدایات کے برعکس فردوسی بیانات کی یلغار, تنگ کر کے رکھا ہوا ہے پوری قوم کو— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 28, 2019
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت نے ڈاکٹر فردوس عاشق کے ٹویٹس پڑھنا کیوں چھوڑا اس کی وجوہات بھی بتادیں۔کہتے ہیں بے ہنگم گفتگو، تسلسل سے مسلسل فضول الفاظ کی دھول اورعمران خان کی ہدایات کے برعکس بیانات کی یلغار سے پوری قوم تنگ ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹویٹ کیا ہے کہ آج وہ ڈاکٹر فردوس کو ان فالو کرکے بڑی خوشی محسوس کررہے ہیں