17 ارب روپے کی کرپشن ،ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست پر آیا فیصلہ

dr asim

احتساب عدالت نے پیپل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر اصم حسین کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔

احتساب عدالت کراچی میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد کر دی، 18 مارچ کو احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

واضح رہے کہ نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم و دیگر پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

دوسری جانب دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹر عاصم کو ریلیف مل گیا تھا، محکمہ داخلہ سندھ نے عدالت میں جواب جمع کروایا جس میں عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو کلین چٹ دے دی،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عدالت میں دیئے گئے جواب میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کیخلاف کوئی گواہ نہیں ملے، محکمہ داخلہ سندھ نے ساتھ درخواست میں استدعا کر دی کہ کیس واپس لیا جائے، تفتیشی افسر نے ابتدائی مراحل میں بھی عدم شواہد پر کیس اے کلاس کردیا تھا تعزیرات پاکستان کی دفعہ 494 کے تحت ملزمان پر کیس ختم کیا جائے

واضح رہے کہ ضیا الدین اسپتال میں دہشتگردوں کے علاج معالجے کا مقدمہ 2015 میں رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر عاصم، انیس قائمخانی، قادر پٹیل، وسیم اختر، رؤف صدیقی، عثمان معظم اور سلیم شہزاد کوبھی نامزد کیا گیا تھا، ڈاکٹر عاصم گرفتار بھی ہو چکے ہیں تا ہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہائی ملی

Comments are closed.