صحافیوں کے لیے خوشخبری ، فرانس کی سیر، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کوششیں تیزکردیں

اسلام آباد:صحافیوں کے لیے خوشخبری ، فرانس کی سیر، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کوششیں تیزکردیں ،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کی استعداد کار میں اضا فے اور ٹریننگ کے لیےفرانس سے تعاون کے خواہاں ہیں ۔

پاکستانی صحافیوں کے لیے بہترسے بہتر مواقع کے حصول کےلیے فنی تربیت کے حوالے سے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہاتھا کہ انہوں نے فرانس کے سفیر مارک بارٹے سے ملاقات کے دوران اس حوالے سے کھل کربات کی ہے۔
ملاقات میں معاون خصوصی نے دونوں ملکوں کی اسٹیٹ نیوز ایجینسیز اور نیشنل براڈکاسٹرز کے مابین تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فرانس کی اے ایف پی نیوز ایجنسی کا شمار دنیا کی ٹاپ نیوز ایجینسیز میں ہوتا ہے ۔ چاہتے ہیں کہ اے پی پی ،اے ایف پی کے تجربات سے استفادہ حاصل کرے ۔وزیراعظم کی معان خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کامزید کہنا تھا کہ نیوزایجینسیز کے مابین تعاون دونوں ممالک کے عوام کو اہم خبریں اوراطلاعات پہنچانےکے لیےضروری ہے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد اورمتحرک ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کےلئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں ۔معان خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ جمہوری حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہے ۔پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ فرانسیسی سفیر مارک بارٹے نے فرانس کی میڈیا منظر نامے پر روشنی ڈالی اور پاکستان اور فرانس کے مابین مختلف شعبوں میں جاری تعاون کی نوعیت پر گفتگو کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ فرانسیسی سفیر نےٹریننگ اور میڈیا تبادلوں کے آئیڈیازمیں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔معاون خصوصی نے بتایا کہ فرانس کے سفیر کی اے ایف پی کی جانب سے اے پی پی کے لیےتکنیکی تعاون اور تربیتی سہولتوں کی فراہمی کی پیشکش بھی کی گئی۔

Comments are closed.