"عمران خان عوام کی طاقت سے حکومت کا وقت پورا کریں گے”فردوس عاشق اعوان

0
39

"عمران خان عوام کی طاقت سے حکومت کا وقت پورا کریں گے”اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی یتیم اور بونے اپنا قد کاٹھ اونچا کرنے کیلئےمڈ ٹرم الیکشن اور حکومت جانے کی بات کررہے ہیں۔

لاہور پریس کلب میں نومنتخب باڈی کو مبارکباد دینے کی تقریب کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کا بیان ذاتی رائے پر مبنی ہے۔ پی ٹی آئی کی خوبصورتی ہے کہ وفاقی کابینہ میں بیٹھ کر بھی لوگ اپنی جماعت پر تنقید کرسکتے ہیں۔ اتحادیوں سے تحفظات کے حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ جنوبی پنجاب کے فنڈز لاہور میں لگتے رہے ہیں۔

نون لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاسی یتیم اپنی پارٹی کی مڈٹرم قیادت کیلئے قرعہ اندازی کرنے والے ہیں۔ عمران خان اپنی حکومت کی مدت پوری اور عوام سے کیے وعدے بھی پورے ہوں گے ۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں موجود کالی بھیڑیں حکومتی منشور کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ روڑے اٹکانے والے سن لیں کہ اب وزیر اعظم نے دو ہزار بیس کو عوام کی خوشحالی کا سال قرار دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کی مشکلات کے تدارک کیلئے جولائحہ عمل بنایا گیا اب ان پر عمل کا وقت آگیا ہے،جو گرانٹ بند تھی وہ اب بحال کی جائیں گی، معاون خصوصی نے کہاکہ معلومات عوام تک پہنچانے کے لئے پریس کلب سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں ہوسکتا

پاکستان کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے عمران خان چاہتے ہیں کہ لاہور پریس کلب اپنا کلیدی کردار ادا کرے،پاکستان اب معیشت کو اب وینیلیٹر سے نکال لیا گیا ہے ،پہلے معیشت کی نبض ڈوب رہی تھی ،انہوں نے مزید کہاکہ سرجری ہمیشہ تکلیف دہ ہوتی ہے ،اب عوامی منصوبوں پر پیسہ خرچ ہوگا

وزیراعظم نے منفی عناصر کے خلاف آہنی ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے،مرکزی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کم کر رہی ہے ،اتحادیوں کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے ،حکومت عوام سے کئے تمام وعدے پورے کریگی،گلے سڑے نظام کے دفن ہونے کا وقت آن پہنچا ہے،جو لوگ روڑے اٹکا رہے ہیں ان کی اب سنی نہیں جائے گی, اب زیرو ٹالورینس ہے وزیراعظم نے 2020 کو عوام کے لئے ریلیف کا سال قرار دیا ہے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ حکومت نے ایک میڈیا کنسلٹیشن کمیشن بنایا ہے،حکومت مالکان اور ورکرز کے درمیان پل کا کردار نبھائے گی،جس میں ملازمت, صحت ارض اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے مسائل زیر بحث آئے گے،حکومت نے آٹھواں ویج ایوارڈ اناؤنس کیا ہے جب جیب یا خزانہ خالی ہو تو پھر کچھ نہیں ہوسکتا پی ٹی آئی وینٹیلیشن کا موقعہ دیتی ہے

Leave a reply