معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی 37ویں کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ

0
45

پنجاب کابینہ کا 37واں اجلاس؛ چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہور کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دینے کی منظوری
 ایمرسن کالج ملتان کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری
پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2014ء میں ترامیم منظور؛د ائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھادیا؛ ثالثی کے اختیارات بھی دیے گئے
 یکم جنوری 2021ء سے بی اے اور ایم اے پروگرام ختم؛ ڈگری کالج اب ایسوسی ایٹ ڈگری کالج؛ پوسٹ گریجوایٹ کالج گریجوایٹ کالج بن گیا
وزیر اعلی کی وزراء اور سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی 37ویں کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیراعلیٰ میں صوبائی کابینہ کے 37ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہور کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔

یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر انتظام 3 سکول بنائے جائیں گے جن میں سکول آف پوسٹ گریجوایٹ نرسنگ، سکول آف الائیڈ میڈیکل سائنسز اور سکول آف پیڈیاٹرک شامل ہیں۔ پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2014ء میں ترامیم منظور؛د ائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھادیا؛ ثالثی کے اختیارات بھی دیے گئے۔

ایمرسن کالج ملتان کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی تاریخی ایمرسن کالج کے فارغ التحصیل ہیں۔ یکم جنوری 2021ء سے بی اے اور ایم اے پروگرام ختم ہو جائیں گے اوربین الاقوامی سٹینڈرڈز کے مطابق ڈگریوں کے نام اور دورانیے طے ہو گئے۔

ان خیالات کا اظہار کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈگری کالج کا نام تبدیل کر کے ایسوسی ایٹ ڈگری کالج اور پوسٹ گریجوایٹ کالج کا نام تبدیل کر کے گریجوایٹ کالج رکھا جائے گا اور ایم فل کے لئے پوسٹ گریجوایٹ کالج ہو گا۔ بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں کے لئے رولز بنیں گے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار اور کابینہ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اجلاس میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزراء اور سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت بھی کی۔ کابینہ اجلاس میں پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ2014 میں ترمیم کے تحت کمیشن کے ممبران کی تعداد 23 سے بڑھا کر 27 کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کمیٹیوں کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور کمیشن کو ثالثی کے اختیارات بھی دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لوکل گورنمنٹ لینڈ یوز پلان رولز 2020 کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی لینڈ یوز پلان کے حوالے سے جلد اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ رجسٹریشن آف آرگنائزیشن مینجنگ اکاموڈیشن انڈر سیکشن20-Aکیلئے Punjab Destitute and Neglected Children Rules 2019 کے مجوزہ مسودے کی منظوری دی گئی۔ مسودے کے مطابق بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں کے لئے رولز بنیں گے۔ پنجاب فنانس ایکٹ2019 کے تحت زرعی اراضی کے علاوہ نیشنل،صوبائی ہائی ویزاورموٹرویزکے اطراف ریٹنگ ایریا کے باہرعلاقوں کوپراپرٹی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیاگیا۔

پنجاب موٹروہیکلزٹرانزیکشن لائسنسز رولز2015میں ترمیم کی منظوری10 سال سے کم تجربہ رکھنے والے غیر مجاز موٹر کار ڈیلرسے سیکورٹی فیس مجاز ڈیلر کے مقابلے میں دو گنا لی جائے گی تا ہم 10 سال سے زائد تجربہ رکھنے والے غیر مجاز کارڈیلرسے رجسٹریشن کے حوالے سے مجاز ڈیلر کے برابر فیس لی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ کے بھائی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزراء اور سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت کی۔ سٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 41ویں،42 ویں اور 43 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ سٹینڈگ کابینہ کمیٹی برائے قانونی ا مورکے33ویں،34ویں اور 35 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ میڈیا کے سوالات کے جوا ب دیتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں جاتی عمرے کے بیانیے کی تدفین ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مردے جہاں دفن ہو رہے ہیں وہاں آہ و بقا اور چیخ و پکار جاری رہے گی۔ کیلبری کوئین حلیمہ سلطان کے روپ میں شوٹنگ کیلئے گلگت گئی تھیں۔ پکنک تو ہوگئی لیکن جاتی عمرہ کے بیانیے کو ووٹ نہیں ملنے تھے اور اس بات کاا نہیں خود بھی خوب علم ہے۔  بلاول کو اکسانے کا مریم کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔ گلگت بلتستان سی پیک کیلئے معاشی شہ رگ ہے اس پر فساد کا آپکا پلان ڈھکا چھپا نہیں بلکہ ہم جانتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے اکثریتی سیٹیں جیتی ہیں اور حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ گلگت کی عوام نے کیلبری کوئین اور فرزند زرداری کو ریجیکٹ کر دیا اب اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کر لیں۔

Leave a reply