لاہور: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے مزاحیہ پتے بکھر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج کنونشن میں گو نوازگو کےنعرے لگنا عوام کی آواز ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن ہو یا پی ڈی ایم معاشی محاذ پرمقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چت کرنے کے لیے معاشی محاذ کے انڈیکیٹرز خود بولیں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں افراتفری کے لیے اپوزیشن کا ملک دشمن بیانیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ باری باری کیسز کا فیصلہ اورجیل ان کا آخری ٹھکانہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جب بھی کسی نےعمران خان کو چیلنج کیا تو انہوں نے قبول کیا،۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج شو لگا کے جو رنگ بازی ہوئی اس میں وزیراعظم کوٹارگٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کنونشن میں راج کماری نےعوامی پی ایم کوچیلنج کیا۔

اپوزیشن کا 13 دسمبر کا شو فلاپ اورتابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کا کاؤنٹ ڈاوَن شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاروں شانے چت کردیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی محاذ پردنیا پاکستان کی پالیسیوں کوسراہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کا سلسلہ جاری رہے گا۔ معاشی پالیسیوں کا ثمرملنا شروع ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلا کر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

Shares: