کراچی: ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوگئی-
باغی ٹی وی: فوزیہ صدیقی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں، عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں۔
ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ملاقات میں دونوں بہنیں ایک دوسرے کو چھو نہیں سکیں اور ان کے درمیان شیشے کی دیوار حال رہی ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، اپنے پاکستانی بھائیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ عافیہ کی رہائی کیلئے کچھ کریں۔
امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات …
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے ملاقات کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بالآخر آج ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوگئی ملاقات میں دونوں بہنوں کو ایک دوسرے کو چھونے کی اجازت نہیں تھی، ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی تکلیف پر روتی رہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں گزشتہ روز امریکی جیل حکام نے ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات نہیں کرائی تھی۔