مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

0
70
dr

بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بھارت میں خواتین کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں

بھارتی ریاست کولکتہ میں زیِر تربیت ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہیں تو وہیں مودی سرکار بھارت میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات کی روک تھام میں ناکام ہو چکی ہے،لوک سبھا کے رکن، اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت میں بلقیس بانو کے ریپ کرنے والوں اور خاندان کے قاتلوں کو رہا کیا گیا، کرناٹک میں بی جے پی کے نمائندے خواتین کے حقوق کو پامال کر رہے ہیں

خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی و قتل کے واقعہ پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر
بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی و قتل کے واقعہ پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،جس میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس واقعہ کا از خود نوٹس لیں، سپریم کورٹ میں‌درخواست وکیل اجول گوڑ نے دائر کی جس میں کہا گیا کہ یہ ہماری قوم کی روح پر حملہ ہے کیونکہ یہ انصاف اور انسانیت کے نظریات کی خلاف ورزی ہے، یہ آئین کی سنگین توہین ہے،خاتون ڈاکٹر کی زندگی کا جس وحشیانہ طریقے سے خاتمہ کیا گیا اس نے ہماری قوم کے اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،سپریم کورٹ از خود نوٹس لے اور ملزمان کو سزائیں دے.

بیٹی کے ساتھ جو ہوا کالج ہی ذمہ دار ہے، والدہ
دوسری جانب کولکتہ میں اجتماعی زیادتی اور قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کی والدہ کا کہنا ہے کہ انکی بیٹی ڈیوٹی پر تھی وہ صبح آٹھ بجے کے قریب گھر سے نکلی تھی اور رات 11.15 کے قریب اس کی آخری بات ہوئی تھی، صبح جب اس کی ماں نے اسے دوبارہ فون کیا تو کسی نے اس کا فون نہیں اٹھایا، تب تک میری بیٹی مر چکی تھی، میری بیٹی کی وفات کے بعد کالج کے لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میری بیٹی کو کالج میں ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑا،کالج کے لوگوں نے ہی اسکے ساتھ زیادتی کی.

خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی و قتل کے واقعہ پر بھارت بھر میں ڈاکٹر سراپا احتجاج ہیں، آج ڈاکٹروں نے بھارت میں ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہوئی ہے، بھارت میں ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں،ڈاکٹر سڑکوں پر ہیں، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ، جو بھارت کی سب سے بڑی ڈاکٹروں کی تنظیم ہے نے کہا ہے کہ آج بھارت میں مکمل ہڑتال ہو گی،جمعہ کو بھی مختلف شہروں میں بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں ریاست مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ، مغرب میں ممبئی اور جنوبی ہندوستان میں حیدرآباد شامل ہیں ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "ہمیں انصاف چاہیے،” لکھا تھا، مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا

بدھ کی رات اس اسپتال پر حملہ کیا گیا جہاں ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور پھر اسکو قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے پیچھے کون تھا اس کی شناخت نہیں کی لیکن کہا کہ انہوں نے اب تک 19 افراد کو گرفتار کیا ہے

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے مطابق، 2022 میں بھارت میں 31,000 سے زیادہ ریپ کے واقعات رپورٹ ہوئے،2012 میں دہلی، شمالی ہندوستان میں ایک بس میں ایک نوجوان خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل نے ملک گیر احتجاج اور خواتین کے خلاف جنسی تشدد سے نمٹنے میں ملک کی ناکامی پر غم و غصے کا باعث بنا۔ 2012 کے حملے کے وقت، پولیس پورے ہندوستان میں ایک سال میں 25,000 عصمت دری کے واقعات درج کر رہی تھی۔2012 سے، بھارتی حکومت نے فوجداری انصاف کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لائی ہیں، جن میں سخت سزائیں اور دوبارہ مجرموں کے لیے سزائے موت شامل ہے۔، 2018-2022 کے درمیان عصمت دری کے لیے سزا کی شرح 27-28 فیصد کے درمیان تھی۔

وکیل ربیکا ایم جان، جنہوں نے بہت سی عصمت دری کے متاثرین کی نمائندگی کی ہے، کہتے ہیں کہ کچھ عصمت دری کرنے والوں کو اب بھی یقین ہے کہ وہ اپنے جرائم سے بچ سکتے ہیں۔بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے بہت سے واقعات جنسی تشدد اور پولیس پر عدم اعتماد کی وجہ سے بھی رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 9 اگست کو آر جی کار میڈیکل کالج کے سیمینار ہال میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی لاش ملی تھی۔ خاتون کی عصمت دری کی گئی اور پھر بے دردی سے قتل کر دیا گیا کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپی گئی ہے،پولیس نے اب تک 12 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، بھارت بھر میں ڈاکٹر واقعہ کو لے کر سراپا احتجاج ہیں.

خاتون ٹرینی ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج شروع ہوگیا ہے، واقعے کے خلاف کلکتہ میں ہزاروں ڈاکٹرز نے احتجاج کیا، ریاست مہاراشٹرا کے 8 ہزار سے زائد سرکاری ڈاکٹروں نے میڈیکل سروسز کا بائیکاٹ کیا، نئی دہلی میں بھی ڈاکٹرز نے احتجاج کیا اور ایک سرکاری اسپتال کے باہر دھرنا دیا،لکھنو، اتر پردیش اور گوا میں بھی ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اور مقتول خاتون ڈاکٹر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا،ممبئی کے ہسپتالوں میں بھی رہائشی ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے،

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

9 مئی کے واقعات کی تحقیقات صرف جنرل فیض حمید تک محدود نہیں رہیں گی. وزیر دفاع خواجہ آصف

فیض حمید 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت میں سرگرم تھے،سینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف

Leave a reply