ڈاکٹر نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں ڈاکٹر نے 12 سالہ قریبی رشتہ دار لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی نے بہنوئی کے خلاف مقدمہ اندراج کے لیے تھانے میں درخواست دی اور پولیس نے واقعے کے ایک ہفتے بعد مقدمہ درج کر لیا۔ حیات آباد فیز فور سیکٹر میں ڈاکٹر قیصر نے جواں سالہ سالی کو گھر میں اکیلا دیکھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی نے ملزم کے خلاف تھانہ حیات آباد میں مقدمہ اندراج کے لیے درخواست جمع کرائی۔ پولیس نے واقعے کے 8 روز بعد دفعہ 376 اور 53 سی پی اے کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
دوسری جانب اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں ناکے پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایف نائین پارک میں خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پولیس ناکے پر مسلح ملزمان نے حملہ کر دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے، گزشتہ روز ملزمان کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی تھی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ناکے پر 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہو گئے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زخمی حملہ آوروں کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کی وجہ سے محفوظ رہے۔