:ڈاکٹریاسمین راشد کی صاحبزادی کی براہ راست 19ویں گریڈ میں پروفیسرفیٹل میڈیسن بھرتی کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کو بھرتی کرنے کیلئے نیا شعبہ قائم کیا گیا، وزیرصحت کی بیٹی کو براہ راست گریڈ انیس میں اسسٹنٹ پروفیسر فیٹل میڈیسن بھرتی کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کو بھرتی کرنے کیلئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نیا شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ وزیر صحت کی صاحبزادی ڈاکٹر عائشہ کیلئے کنگ ایڈورڈ میں فیٹل میڈیسن کا شعبہ قائم کرکے ڈاکٹر عائشہ کو براہ راست گریڈ 19 میں بطور اسسٹنٹ پروفیسرفیٹل میڈیسن بھرتی کیاگیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کو پیرا شوٹ کے ذریعے گریڈ 19 میں کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بھرتی کیا گیا، بھرتی ہوتے ہی وزیر صحت کی صاحبزادی رخصت لے کر لندن چلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ علی کو نوازنے کیلئے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بھی فیٹل میڈیسن کا شعبہ قائم کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر عائشہ کوفاطمہ جناح یونیورسٹی میں بھی اسسٹنٹ پروفیسر فیٹل میڈیسن بھرتی کیا گیا تاہم نظر انداز کئے گئے امیدواروں کے احتجاج پر وزیر صحت کی بیٹی کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ناکامی کے بعد اب وزیر صحت کی بیٹی کو کنگ ایڈورڈ میں بھرتی کر لیا گیا ہے۔