گلگت بلتستان: کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ شہید ہوگئے،پاکستان میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

گلگت :گلگت بلتستان: کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ شہید ہوگئے،پاکستان میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ،طلاعات کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے ہراول دستے میں شامل ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہوگئے۔اس کے پاکستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے

گلگت بلتستان میں داخل ہونے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی اسکریننگ کے دوران ڈاکٹر اسامہ ریاض خود بھی اسی مہلک وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔ڈاکٹر اسامہ مقامی اسپتال میں 2 دن تک تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جاملے۔

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے بھی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔گلگت حکومت کی جانب سے شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر اسامہ کے انتقال کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

Comments are closed.