عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت یہ کام بھی کرسکتی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے بڑی بات کہہ دی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگر عوام نے کرونا ایس او پیز پر عمل درامد نہ کیا تو ملک لاک ڈاؤن کی طرف بھی جاسکتا ہے. ان کاکہنا تھا کہ ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ میں کرونا کیسز زیادہ رپورٹ کیے گئے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں کل 68 وینٹی لیٹرز ہیںاور 41 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں. اس سے صورت حال کا اندزہ لگا یا جاسکتا ہے . ڈاکٹر یسمین راشد کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے.
واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 2ہزار 829نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 3لاکھ 95ہزار185 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 43اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار985 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں3 لاکھ 39 ہزار810کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہوچکے ہیں اور47ہزار390 زیر علاج ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار782، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 877، سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار 595، پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار511، بلوچستان میں 17 ہزار101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 979 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح7.20 فیصد ہوگئی ہے۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے جو 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی 17.73 اور حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16.32 فیصد ہے۔
آزادکشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.79، پنجاب3.59، سندھ13.25، بلوچستان6.41، گلگت بلتستان 4.81 اور اسلام آباد میں5.84 فیصد ہے۔کورونا کیسزکی مثبت شرح خیبرپختونخوا میں 9.25 فیصد، لاہور4.52،راولپنڈی 11.49، کراچی17.73، حیدرآباد 16.32، کوئٹہ9.77 اور مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.34 فیصد ہے۔








