اجلاس میں سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمد، وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال پاشا، ڈاکٹرمحمودشوکت، منزہ ہاشمی ودیگرافسران کی شرکت۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کے تحت پروونشل پالیسی بورڈ کیلئے ممبران کے چناوکے عمل کاجائزہ لیا۔ اجلاس کے ممبران نے وزیرصحت کوسرچ اینڈنومینیشن کمیٹی کیلئے تجاویزپیش کیں۔

سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمدتمام بورڈزکے ممبران کے چناوکے عمل کی نگرانی کریں گے۔ ممبران کے چناوسے پہلے ان کا اکیڈمک و دیگرکیرئیرزکاریکارڈحاصل کیاجائے۔ ایم ٹی ایکٹ کے تحت تشکیل دئیے جانے والے مختلف بورڈزکے ممبران کاچناوجلد کرلیا جائیگا۔ ڈاکٹریاسمین راشد

Shares: