لاہور:کرونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کی تردید ،باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا ہے کہ ان کے حوالے سے جاری ہونے خبریں درست نہیں ہیں ،ڈاکٹرظفرمرزا نے مزید کہا ہےکہ وہ اوران کی فیملی کے تمام افراد خیریت سے ہیں‌

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرظفرمرزا کے حوالے سے خبریں مختلف ذرائع سے آج صبح ہی سے آرہی تھیں کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا اوران کی فیملی کرونا وائرس کا شکارہوگئی ہے

یاد رہے کہ باغی ٹی وی نے بعض غیرمصدقہ ذرائع کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرظفرمرزا اوران کی فیملی کو کرونا وائرس ہونے کے حوالے سے خبرجاری کی تھی ،

Shares: