پاکستان کے دورے پر آئے نامور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ہے
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور کہا کہ اللہ نے جن صفات سے ڈاکٹر صاحب کو نوازا ہے میں نے آج تک ان جیسی صفات نہیں دیکھیں،ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اللہ کی خاطر ڈاکٹر کا پیشہ چھوڑا تو اللہ نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا دیا، ڈاکٹر صاحب جو کام کر رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے بیٹے کو مثل ذاکر نائیک بنائے، ہمیں ان جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے،اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ میری تمنا تھی کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کروں، ان سے ملاقات تو پہلے مکہ میں ہو چکی تھی لیکن اپنے شہر میں ملنے کا لطف کچھ الگ ہی ہوتا ہے، پاکستانیوں کا جذبہ تو باہر دیگر ممالک میں دیکھ چکا ہوں لیکن جب پاکستان آیا تو ان کا جذبہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی، مجھے لگتا ہے کہ پاکستانیوں کا پوٹینشل بہت ہائی ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا اور ہمیشہ پاکستانیوں سے امید رہتی ہے۔میری تعلیم انگریزی میں ہوئی اردو تقریر میں غلطیاں ہو ں گی امید ہے میری غلطیاں نظرانداز کریں گے، میں کئی سالوں سے پاکستان آنے کی تمنا رکھتا تھا جو پوری ہوئی، آج مجھے بے حد خوشی ہو رہی میں جب پاکستان میں آیا تو پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی،پاکستانیوں کی محبت ،جذبہ دیکھا تو دل خوش ہوا،
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک جو اسلام کے نام پر بنا، ایٹمی ملک ہے، مسلمانوں کی تعداد پاکستان میں سب سے زیادہ ہے، دنیا میں لوگ مسلمانوں کے خلاف ہیں، قتل کرتے ہیں اور ہم منہ بھی نہیں کھول سکتے، 57 اسلامی ممالک، غزہ پر حملہ لیکن ہم کچھ نہیں کر سکتے، جو لوگ میرے خلاف باتیں کرتے ہیں انکو بھی بلاتا ہوں، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑیں اور آپس میں تقسیم نہ ہوں، لوگوں کو اللہ کی طرف بلائیں، شخصیات یا ادارے یا گروہ کی طرف بلائیں گے تو آپس میں تناؤ ہو گا،فتنہ قتل سے بڑا ہے،
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آکر دل بے حد خوش ہوا، جتنے مدارس میں ہم گئے،کراچی،لاہور ،الحمدللہ خوشی ہوئی، اکثر دیکھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر آپس میں تناؤ رہتا ہے لیکن میں یہاں آیا تو محبت دیکھی،ممبئی میں جب ہم پیس ٹی وی کے لیے کانفرنس کرتے تھے تو دیگر مذاہب کے لیے ڈیبیٹ کرتےتھے لیکن جب مسلمانوں کے لیے کانفرنس رکھتے تھے تو دیگر مسالک کے لوگوں کو بھی بلاتے تھے، جس طریقے سے پاکستان کا ماحول ہے ویسا ہی ماحول بھارت کا ہے، پہلے جب انگریزی میں تقریر کرتا تھا سب سنتے تھے لیکن جب اردو میں تقریر شروع کی تو میرے خلاف باتیں شروع ہوئیں، میری اردو کمزور ہونے کے باوجود اللہ نے میری محبت ان کے دل میں ڈالی، آج جب میں پاکستان میں آیا اور دیکھا کہ بھارت سے کئی گنا زیادہ محبت ہے،میرے سٹیج پر میرے خلاف بات ہوتی تھی لیکن مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوتا تھا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مخالف بھی چند ہفتوں بعد دوست بن جاتے تھے.
ڈاکٹر ذاکر نائیک،پلیز پاکستان سے چلے جائیں، مبشر لقمان کا پیغام
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی انتہائی”بیہودہ”گفتگو،خواتین بارے شرمناک ریمارکس،ویڈیو وائرل
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی
ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور پہنچ گئے
ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی
پاکستان اور قومی ائیر لائن کو برا کہنے پر مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک پر برس پڑیں
یوٹیوب کی کمائی حرام ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک
ڈاکٹر ذاکر نائیک پی آئی اے حکام پر برس پڑے
لڑکیوں کو شیلڈ کیوں نہیں دی؟ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خود بتا دیا
پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک
کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال
ہندو رکن اسمبلی کے جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب
دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے میڈیا کو سب سے بڑا اور خطرناک ہتھیار قرار دیا
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات، اسلامی تعلیمات کے فروغ پر گفتگو
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے نیٹو طرز کے اسلامی اتحاد کی تجویز