ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور پہنچ گئے

ڈاکٹر ذاکر نائیک اور نواز شریف کی ملاقات طے
zakir

معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور پہنچ گئے

مرکزی جمعیت اہلحدیث بتی چوک میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ساتھ ان کے صاحبزادے شیخ فارق ذاکر نائیک بھی موجود تھے،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا، ڈاکٹر نائیک کے لاہور پہنچنے پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر نے انکا استقبال کیا بعد ازاں سخت سیکورٹی میں ذاکر نائیک بتی چوک روانہ ہوئے،ذاکر نائیک لاہور میں مختلف ملاقاتیں کریں گے اور عوامی پروگراموں سے خطاب اور سوالوں کے جواب بھی دیں گے

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے مسلم ممالک کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، ہمیں لوگ فٹ بال کی طرح لات مار رہے ہیں، اسلام میں فرقہ بندی کی کوئی گنجائش نہیں، ان درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، قبل ازیں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لاہور میں بتی چوک مسجد میں نماز جمعہ پڑھائی،اس موقع پر مسجد کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،ڈاکٹر ذاکر نائیک مرکز اہلحدیث راوی روڈ بھی گئے جہاں سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور دیگر علما نے ان کا خیر مقدم کیا،ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ مجھے مرکز اہل حدیث آمد پر بہت مسرت ہو رہی ہے،اس موقع پر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر ناٸیک کا شکریہ کہ انہوں نے مہمان نوازی کا اعزاز بخشا، ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستانی عوام کے لیے خوش آئند ہے۔

کیا مرد مر گئے ؟ عورت حکمران کیوں؟ اس بیان کے بعد ذاکر نائیک کی مریم نواز سے ملاقات ہو پائے گی؟
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہو گی، نواز شریف اور ذاکر نائیک کی ملاقات 14 اکتوبر کو ہو گی، ڈاکٹر ذاکر نائیک جاتی امرا کا دورہ کریں گے اور نواز شریف سے ملاقات کریں گے،اس موقع پر ن لیگی رہنما بھی موجود ہوں گے. ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ اگر عورت حکمران بنتی ہے تو اسکی آخرت برباد ہو جاتی ہے۔پنجاب میں خاتون ہے میرا اس سے کوئی گلہ شکوہ نہیں لیکن کیا مرد مر گئے ہیں، عورت کی حکمرانی میں صرف نحوست ہی آتی ہے،برکت نہیں آسکتی کیونکہ یہ حرام ہے، نامحرم ہاتھ ملاتی ہے، کیوں ، اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا، حکمرانی خواتین کو بھی مردوں کے ساتھ بند کمرے میں ملاقاتوں میں شرکت کرنے کا پابند کرتی ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بہن ایک کاروبار کی مالک ہے اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے اسے چلاتی ہیں ،ڈاکٹر ذاکر نائیک اس انٹرویو کے بعد پنجاب میں پہنچے ہیں اور پنجاب میں ان کی میزبان حکومت پنجاب اور وزیراعلی مریم نواز ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف سے ملاقات بھی طے ہو چکی ہے اب ڈاکٹر ذاکر نائیک وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے یا نہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا

پاکستان کے دورے کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کچھ ایسے خطاب کئے جن کی وجہ سے ان پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آ چکا ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کی سرزمین پر ہی پاکستانیوں کے خلاف بات کر رہے ہیں اور بھارت کی تعریفیں کر رہے ہیں، پاکستان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے رکھا ہے،سوال یہ ہے کہ کیا ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان اس لئے بلایا گیا کہ وہ پاکستان میں بھارت کی تعریفیں کریں؟

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی

پاکستان اور قومی ائیر لائن کو برا کہنے پر مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک پر برس پڑیں

یوٹیوب کی کمائی حرام ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

ڈاکٹر ذاکر نائیک پی آئی اے حکام پر برس پڑے

لڑکیوں کو شیلڈ کیوں نہیں دی؟ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خود بتا دیا

پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک

کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال

ہندو رکن اسمبلی کے جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب

دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے میڈیا کو سب سے بڑا اور خطرناک ہتھیار قرار دیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات، اسلامی تعلیمات کے فروغ پر گفتگو

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے نیٹو طرز کے اسلامی اتحاد کی تجویز

Comments are closed.