ڈاکٹر ذاکر نائیک نواز شریف کو ملنے پہنچ گئے

8 مہینے قبل
تحریر کَردَہ
zakir naik

پاکستان کے دورے پر آئے معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملنے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے

نواز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور کے دورے پر ہیں، بادشاہی مسجد میں دو روز عوامی اجتماعات کے خطاب کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک آج نواز شریف سے ملاقات کرنے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، اور اس وقت نواز شریف اور ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی اس ملاقات میں شریک ہیں

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ اگر عورت حکمران بنتی ہے تو اسکی آخرت برباد ہو جاتی ہے۔پنجاب میں خاتون ہے میرا اس سے کوئی گلہ شکوہ نہیں لیکن کیا مرد مر گئے ہیں، عورت کی حکمرانی میں صرف نحوست ہی آتی ہے،برکت نہیں آسکتی کیونکہ یہ حرام ہے، نامحرم ہاتھ ملاتی ہے، کیوں ، اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا، حکمرانی خواتین کو بھی مردوں کے ساتھ بند کمرے میں ملاقاتوں میں شرکت کرنے کا پابند کرتی ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بہن ایک کاروبار کی مالک ہے اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے اسے چلاتی ہیں ،ڈاکٹر ذاکر نائیک اس انٹرویو کے بعد پنجاب میں پہنچے ہیں اور پنجاب میں ان کی میزبان حکومت پنجاب اور وزیراعلی مریم نواز ہیں، آج ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مریم نواز سے بھی ملاقات ہوئی ہے.

پاکستان کے دورے کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کچھ ایسے خطاب کئے جن کی وجہ سے ان پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آ چکا ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کی سرزمین پر ہی پاکستانیوں کے خلاف بات کر رہے ہیں اور بھارت کی تعریفیں کر رہے ہیں، پاکستان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے رکھا ہے،سوال یہ ہے کہ کیا ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان اس لئے بلایا گیا کہ وہ پاکستان میں بھارت کی تعریفیں کریں؟

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

ڈاکٹر ذاکر نائیک،پلیز پاکستان سے چلے جائیں، مبشر لقمان کا پیغام

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی انتہائی”بیہودہ”گفتگو،خواتین بارے شرمناک ریمارکس،ویڈیو وائرل

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی

ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور پہنچ گئے

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی

پاکستان اور قومی ائیر لائن کو برا کہنے پر مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک پر برس پڑیں

یوٹیوب کی کمائی حرام ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

ڈاکٹر ذاکر نائیک پی آئی اے حکام پر برس پڑے

لڑکیوں کو شیلڈ کیوں نہیں دی؟ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خود بتا دیا

پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک

کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال

ہندو رکن اسمبلی کے جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب

دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے میڈیا کو سب سے بڑا اور خطرناک ہتھیار قرار دیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات، اسلامی تعلیمات کے فروغ پر گفتگو

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے نیٹو طرز کے اسلامی اتحاد کی تجویز

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from تازہ ترین