انگریز نے تقسیم اس طرح کی کہ پاکستان اور بھارت لڑتے رہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک برس پڑے
جکارتہ : معروف اسلامی سکالر ڈاکٹرذاکر نائیک مسئلہ کشمیرکی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار انگریز کو قراردے رہے ہیں. ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریز نے برصغیر کی تقسیم ا سطرح کی ہے کہ اس کے حصے کیے ہیں کہ اب اس خطے کی دونوں بڑی قوتیں کشمیرکے معاملے پر نبرد آزما ہیں
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی گفتگومیں بی جے پی سرکار پر بڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ مودی سرکار نے کشمیر سے متعلق دفعہ 370 ختم کرکے اچھا نہیں کیا ، ایسا کرنے سے بھارت اپنی پرانی عادتوں پر آگیا ہے. ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تنقید کرتےہوئے کہا ہےکہ بھارت نے بالاکوٹ میں جو سرجیکل سٹرائیک کی ہے اس کے بعد خطے میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور اس ساری صورت حال کی ذمہ دار بی جے پی کی حکومت ہے.
یاد رہے کہ بھارت کی طرف سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف مقدمات کرکے ان کی گرفتاری کی کوشش کے بعد پہلی مرتبہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارتی ہندو سرکار کے خلاف کھل کر تنقید کی ہے. اپنی اس گفتگو میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نےکہا کہ کشمیرکشمیریوں کا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کو حق خود ارادیت دیا جائے