مزید دیکھیں

مقبول

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے...

طوفان الفریڈ نے آسٹریلیا میں تباہی مچا دی، موسلادھار بارشیں

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز...

حافظ آباد: موٹروے پر تیز رفتاری کرنے والا ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) موٹروے پولیس نے تیز...

پنڈی بھٹیاں: ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک وزیر احمد اعوان کی رہنماؤں سے ملاقات اور تعزیت

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پاکستان پیپلز پارٹی حافظ...

کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا...

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی، وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری کو 10 فروری کو طلب کرلیا گیا

وکیل نے عدالت میں کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو اغوا کیا گیا، ابھی تک کوئی اپڈیٹ نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں؟ وزارت خارجہ کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے ذریعے پیش رپورٹ غیرتسلی بخش قرار‏دے دی گئی،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہرشہری کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمے داری ہے جس سے وہ مبرا نہیں ہوسکتی، کیا پاکستان نے امریکا سے حکومتی سطح پر یہ معاملہ اٹھایا ہے؟ سیکریٹری لیول کا افسر آکر بتائے کہ اس معاملے میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے حافظ احمد نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کر لیا

عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق سراج الحق نے بڑا قدم اٹھا لیا، اہم خبر

 

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ‏ہمارا قونصلر ماہانہ بنیاد پر عافیہ صدیقی کو دیکھنے جاتا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ موجودہ حکومت امریکی حکومت کیساتھ معاملہ اٹھا رہی ہے؟ریاست اپنی ذمہ داری سے بری الزمہ نہیں ہوسکتی، ‏وزارت خارجہ میں اس معاملے کو کون ڈیل کر رہا ہے؟ 4 سال بعد کیس مقرر ہوا، آج وہیں کھڑے ہیں جہاں 4 سال پہلے تھے،

عدالت نے کہا کہ رپورٹ میں بہت کچھ لکھ دیتے لیکن اصل میں کچھ نہیں ہوتا، ‏جتنی بھی کوششیں کیں اس سے متعلق دستاویزات سامنے رکھ کر آگاہ کریں، سری لنکا، ملائیشیا، بھارت سے قیدیوں کو واپس لایا گیا لیکن یہ نہیں لا رہے،

عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی

یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. ان کی والدہ اور دیگر اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے.

https://baaghitv.com/afiaki0behnk-drbarbar-awansay-mulaqat-0yqaeen-dahanian/
ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan