شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا نظام خراب ہونے کی بناء پر ایک طرف گلیاں بازار جوہڑ میں تبدیل ہوگئی ہیں تو دوسری طرف اس سے موذی امراض پھیلنے کا بھی اندیشہ بڑھ گیا ہے، ڈیرہ خورشید، سول لائن، طفیل شہید روڈ، طارق روڈ، خالد روڈ، محلہ رسول پورہ، پرانا شہر، بھکی روڈ ،ریگل چوک عقب اسلامیہ سکول، خونی قبرستان سمیت دیگر مختلف علاقوں میں گندگی کے انبار لگنے اور سیوریج کے نظام کے ناکارہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور تعفن نے ناک میں دم کر رکھا ہے اس صورتحال نے میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے، شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کے ناقص انتظامات اور بند ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی گلیوں محلوں میں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا گٹروں کا بدبو دار پانی جمع ہونے سے لوگ موذی امراض میں مبتلاء ہونے لگے اہل علاقہ کا گلیوں سے گزرنا محال ہو چکا ہے
لوگوں کو سیوریج کے بند اور ناقص انتظامات کی وجہ سے پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسی طرح حبیب کالونی مین روڈ پر بھی جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں خاکروب یہاں کئی کئی روز تک غائب رہتے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ عملہ صفائی بعض سیاسی شخصیات اور افسران کے گھروں میں کام پر مامور ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ گندگی کے ڈھیر اٹھوائے جا سکیں س
جس سے شہری سکھ کا سانس لیں
شہریوں نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا زور دار سلسلہ پنجاب میں داخل ہو چکا ہے جس سے 25 جولائی کے بعد شدید بارشوں کی توقع ہے لیکن شہر بھر کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے سبب معمولی بارش سے ہی شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے اگر شدید بارشیں ہوئیں تو شہر کا کیا بنے گا
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved