لاہور: مقبوضہ کشمیر ہمیشہ پاکستان کے نقشے میں شامل تھا ، کچھ کرنے کے قابل نہیں نقشوں کا ناٹک، سڑکوں کے نام کا ناٹک، اطلاعات کےمطابق ن لیگ کی طرف سے حکومت کے کشمیریوں کی حمایت کے سلسلے میں اقدامات کی تعریف کی بجائے سخت تنقید جاری ہے
باغی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے حکومتی اقدامات کو ناپسند کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرہمیشہ پاکستان کے نقشے میں شامل تھا ،
پاکستان پر کیسے حکمران مسلط ہو گئے ہیں-پاکستان کے نقشے میں مقبوضہ کشمیر ہمیشہ سے شامل رہا ہے-سکول میں جغرافیہ کی کلاس میں ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کیساتھ پاکستان کا نقشہ بنایا-کچھ کرنے کے قابل نہیں نقشوں کا ناٹک، سڑکوں کے نام کا ناٹک- کچھ کرنا ہے تو اسلامی سربراہی اجلاس بلاؤ pic.twitter.com/Fjyj6yyNHc
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) August 4, 2020
احسن اقبال نے کہا کہ یہ حکومت کشمیریوں کے لیے کچھ کرسکتی ہیں نقشوں کا ناٹک کھیل کراپنی کارکردگی ثآبت کرنے کی کوشش کی کررہی ہے
احسن اقبال کو حکومت کے پاکستانی اہم شاہرات کے نام تبدیل کرنے کو بھی ناپسند کیا اورکہا ہےکہ یہ کوئی کارنامہ نہیں ہے
احسن اقبال نے کہا کہ وہ کشمیرکے نقشے کوپاکستان میں شامل کرنے کے عمل کو بھی پسند نہیں کرتے








