اسلام آباد:یہ دن اور یہ موسم تو پاکستانی شوبز کی دنیا کے مصروف ترین اور اہم ترین ہیں‌، کہیں ماہرہ خان کے تذکرے ہورہے ہیں تو کہیں رابی پیرزادہ کے اور پھر حمزہ علی عباسی بھی کسی سے کم نہیں اسی دوران پاکستان کی صف اول کی ادکارہ روبینہ اشرف بھی میدان میں‌اترآئیں

ماہرہ خان کے ایفل ٹاور کے سامنے ڈانس سے لبنانی اداکارہ کوکیا ہوا؟

ذرائع کے مطابق پاکستان کی معرورف اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ ڈرامہ ’’پس آئینہ‘‘ کل بھی ان کی پہچان ہے ۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1990میں بنایا جانے والا ڈرامہ ’’پس آئینہ‘‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے اور آج بھی شائقین اس ڈرامے کودیکھنا پسند کرتے ہیں ۔

غیرت کے نام پر مرد اور عورت کو "پھانسی”

روبینہ اشرف نے اور بہت سی اہم باتیں بھی اپنے شعبےسے متلعق کیں ، روبینہ اشرف نے کہا کہ راحت کاظمی ان کے پسندیدہ اداکار ہیںاور وہ ان کی شخصیت سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے زمانے میں ایک ہی چینل تھا اور معیاری کام تھا لیکن اب زیادہ چینلز ہونے کی وجہ سے مقابلہ بھی زیادہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ڈراموں کا معیار بھی کافی متاثر ہوا ہے۔

Shares: