دانش نواز کی ڈائریکشن میں بننے والا ڈرامہ سیریل ” دوبارہ” کی آخری قسط یکم جون کو نشر ہوگی،گزشتہ شب ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹقسط نشر ہوئی.جب یہ ڈرامہ شروع ہوا تو اس میں حدیقہ کیانی جو کہ مہرو کا کردار ادا کررہی ہیں اس کردار پر خاصی تنقید ہوئی کہا گیا کہ اخلاقیات کا دامن کہانی بنانے والوں نے بالکل چھوڑدیا ہے خاوند کے مرجانے کے بعد جوان بچوں کی ماں کیسے اپنے سے چھوٹے لڑکے سے شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہے اسی طرح سے چھوٹی عمر کے لڑکے کا بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرنے کے عمل کو بھی برا بھلا کہا گیا. لیکن کہانی کی ترتیں جیسے جیسے کھلتی گئیں تو ناقدین نے خاموشی اختیار کر لی.بنیادی طور پر یہ کہانی ایسی خاتون کی ہے جس کی شادی کم عمری میں ہی اس کے والدین اس سے کہیں بڑی عمر کے مرد کیساتھ کر دیتے ہیں وہ آدمی عمر میں میچور ہونے کی وجہ سے لڑکپن کی خواہشوں کو پسند نہیں کرتا لہذا وہ کم عمرمہرو پر پابندیاں لگاتا ہے ہنسنے کھیلنے سہیلیوں میں بیٹھنے سے منع کرتا ہے.یوں اس لڑکی کی خواہشیں کہیں دب کر رہ جاتی ہیں لیکن جب شوہر کا انتقال ہوتا ہے تو اسکے دل میں اپنی زندگی جینے کی خواہش جنم لیتی ہے جب وہ اپنی زندگی اپنے طریقے سے جینے کی کوشش کرتی ہے تو اس کے اپنے بچوں اور سوسائٹی و رشتہ داروں کی طرف سے اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے.
اس مزاحمت کا مقابلہ مہرو کیسے کرتی ہے بس یہی چیز اس کہانی میںدکھائی گئی ہے اور یہ کہانی ہمیں یہ بھی سبق دیتی ہے کہ ہر انسان کو جینے کا حق ہے اور کسی عورت کا شوہر مرجائے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ جینا چھوڑدے یا سجنا سنورنا اچھا پہننا اوڑھنا چھوڑ دے. حدیقہ کیانی نے مہرو کا کردار بہت ہی خوبصورت انداز میں نبھایا ہے ان کے ساتھ بلال عباس بھی خوب جچے ہیں.سکینہ سموں نے روایتی نند کا جبکہ نعمان اعجاز نے مخصر مگر بہترین کردار ادا کیا .
Shares: