ڈرامہ سیریل حاصل لا حاصل کی شوٹنگ آج کل لاہور میں جاری ہے. گزشتہ شب شادی کا ایک سییکونس شوٹ کیا گیا. دلاور ملک کی ڈائریکشن میں بننے والے اس ڈرامے کے سیٹ پر آغا علی ، منشا پاشا ، صرحا اصغر اور عمران اشرف کے بھائی عباس اشرف بھی موجود تھے. شادی کے سین میں عباس اشرف اور صرحا اصغر کو سٹیج پہ بیٹھے دکھایا گیا اور پھر بعد میں منشا پاشا اور آغا علی کو بھی اس سین میں سیٹ پر دکھایا گیا. شادی کے اس سین کو شوٹ کرنے کےلئے خاور ریاض کے سٹوڈیو کا استعمال کیا گیا جسے بڑے پیمانے پر سجایا گیا.اس موقع پر دلاور ملک
نے کہا کہ ڈرامہ ستر فیصد شوٹ ہو چکا ہے صرف تیس فیصد شوٹ باقی ہے جو کہ آج کے شوٹ کے بعد لاہور کے دور دراز علاقوں میں شوٹ کیا جائیگا. دلاور ملک نے یہ بھی کہا کہ یہ کہانی ایک سوشل ایشو ہے اور میں نے کوشش کی ہے کہ شائقین جو دیکھنا چاہتے ہیں وہ دکھائوں اس ڈرامے کی کاسٹ میں جتنے بھی آرٹسٹ ہیں سب ہی بہت تعاون کرتے ہیں سیٹ پر وقت سے آتے ہیں اور دل لگا کر اپنا کام کرتے ہیں میں بہت خوش ہوں کہ ہمارا ڈرامہ اختتام پذیر ہو نے والا ہے مجھے یہ بھی امید ہے کہ جیسے ہی ڈرامہ آن ائیر جائیگا اسے بہت پسند کیا جائیگا اور آغا اور منشا کی جوڑی کو بھی بہت سراہا جائیگا.