امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والا ڈرامہ سیریل ’’عشق لا‘‘ کی آخری قسط دو جون کو نشر کی جائیگی۔ شائقین میں مقبول اس ڈرامے” عشق لا” میں زیبا بختیار اور عدنان سمیع خان کے بیٹے اذان سمیع خان نے سجل علی اور یمنہ زیدی کے مقابلے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔کہانی کی بنت کافی اچھی ہے اور ڈائریکٹر امین اقبال نے تمام اداکاروں سے بہترین انداز میں کام لیاہے ۔یمنہ زیدی اور سجل علی ایسی ادکاارائیں ہیں جو کسی بھی کردار میں ڈوب جاتی ہیں سجل علی کا کردار یمنہ زیدی کی نسبت مختصر ضرور تھا لیکن کافی پر اثر تھا دیکھنے والوں کو یاد رہ گیا۔ صحافی کا کردار کرنے والی شنایا یعنی سجل علی کی جب موت دکھائی گئی تو ان کے پرستار کافی افسردہ ہو گئے تھے۔
ہر نئی قسط پرانی سے کہیں زیادہ دلچپسپ رہی. جہاں تک اذان سمیع خان کی بات ہے تو اذان سمیع خان کی اداکاری پر بہت سارے سوالات بھی اٹھے کہا گیا کہ انکی اداکاری میں وہ بات نہیں کہ جو ہیرو کے کردار کو سنبھال سکے لیکن امین اقبال کا کہنا ہے کہ اذان سمیع خان نہایت ہی پروفیشنل اداکار ہیں اورانہوں نے بہت اچھے سے اداکاری کی انہیں جیسے بتایا گیا انہوں نے ویسا ہی کام کیا اتاہم جن کو تنیقد کرنی ہوتی ہے وہ کرتے ہیں ان کا یہی کام ہے۔ امین اقبال مزید کہتے ہیں کہ اذان میں زیبا بختیار اور عدانان سمیع خان کا بیٹا ہونے کا رتی برابر بھی غرور نہیں ہے.واضح رہے کہ عشق لا اسلام آباد میں شوٹ ہوا اور اس کا ٹائٹل سانگ بھی کافی پسند کیا گیا ۔ڈرامہ قیصرہ حیات نے لکھا ہے۔