ڈرامہ سیریل قلندر میں شادی کی تقریب کے سینز شوٹ کئے گئے

ڈرامہ سیریل قلندر جو کہ آن ائیر جا چکا ہے اس ڈرامے کی شوٹنگ مسلسل لاہور میں چل رہی ہے۔ ڈرامے کی شوٹنگ لاہور کے مختلف علاقوں میں کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز اس ڈرامے میں شادی کی ایک تقریب کی شوٹنگ کی گئی جس میں ساری کاسٹ موجود تھی۔ سینئر اداکارہ اسماءعباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شوٹنگ کی ایک تصویر بھی جاری کی۔ ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں منیب بٹ ، کومل میر ، علی عباس ، اسماءعباس ، علی طاہر ، کنزہ ملک ، احمد عباس ، محمد افضل خواجہ ، عثمان چوہدری ، نعیمہ خان ، فجر خان اور کاشف محمود و دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ کی کہانی ثمرہ بخاری نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کا او ایس ٹی صابر ظفر نے لکھا اور اسکی کمپوزیشن

شانی ارشد کی ہے اور گایا راحت فتح علی خان نے ہے۔ڈرامے کے پرڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قرشی ہیں اور ڈائریکٹر صائمہ وسیم ہیں۔ کہانی سوشل ایشو ہے اور اس میں بنتے بگڑتے رشتوں اور نوجوان نسل کی ترجیحات کیا ہوتی ہے وہ دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے کو بڑے پیمانے پر پسند کیا جا رہا ہے۔ منیب بٹ اس میں ایک ایسے لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں جو پیسے کی خاطر ایک امیر لڑکی سے شادی کرتا ہے۔ کہانی جوں جوں آگے بڑھ رہی ہے ڈرامہ شائقین کی دلچپسی مزید بڑھی جا رہی ہے۔

Comments are closed.