ڈرامہ سیریل سب سیٹ ہے کی دو دہائیوں کے بعد نئے سیکوئل کے ساتھ واپسی

0
59

کراچی میں رہنے والوں کی زندگی پر مبنی ماضی کا کامیاب مزاح سے بھرپور ڈراما سب سیٹ ہے تقریباً دو دہائیوں بعد نئے سیکوئل کے ساتھ واپس ٹیلی ویژن اسکرینز پر مداحوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے آ رہا ہے

اس ڈرامے میں کراچی کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے چاردوستوں بوبی، عمران، پنٹو اورنادیہ کی کہانی دکھائی گئی تھی اظفر علی سلمی حسن عدنان شاہ ٹیپو اور سلمان ثاقب عرف مانی نے مرکزی کردار نبھائے تھے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شو میں پہلی بارکراچی کے محلوں میں بولے جانے والے الفاظ ٹوپی ڈھکن اور برگر استعمال کیے گئے

اور اب ڈرامے کے ہدایت کار اور مرکزی اداکار اظفر علی نے ایک انٹرویو میں اس ڈرامے کے سیکوئل کا بھی اعلان کردیا اظفر علی نے بتایا کہ اس نئے ڈرامے مڈ لائف میں سب سیٹ ہے کے مرکزی کرداروں کی آج کی زندگی کو پیش کیا جائے گا یعنی ادھیڑ عمر میں یہ تمام کردار کیسے اپنی زندگی گزار رہے ہوں گے ان کی ادھیڑ عمری میں پیش آنے والے مسائل کو دکھایا جائے گا
https://www.youtube.com/watch?v=1ULqZ9QZ6Rs&feature=youtu.be
سب سیٹ ہے ڈرامے کی اصل کاسٹ کے علاوہ مڈ لائف میں مرینہ خان عائشہ عمر خالد انعم بہروز سبزواری اور جنان حسین شامل ہیں جبکہ اداکارہ حرا مانی بھی مختصرکردارمیں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

اظفر علی کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے اور اسے جلد ریلیز کرنے کا بھی ارادہ کیا جارہا ہے

Leave a reply