ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی سالانہ دوارب روپے ہڑپ کررہی ہے ، ایف آئی اے کوتحقیقات کرنے کی درخواست

اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی آٔف ٔپاکستان ڈراپ کی طرف سے سالانہ دوارب روپے سیرسپٹے میں آڑانے کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے میں ایک درخواست دائر ہوئی ہے جس میں اس بہت بڑے سکینڈل کی تحقیقات کرنے کے حوالے سے معاملات زیربحث آئے ہیں


باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ینگ فارما ایسوسی ایشن کے صدر ہارون یوسف کی طرف سے ایف ائی اے کو ایک درخواست میں اس بہت بڑے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے ، اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ ڈراپ والے فارما ایسوسی ایشن کی طرف سے دئے گئے سالانہ دور اب روپے اپنے سیر سپٹے پراڑا دیتے ہیں

اس درخواست میں ایف آئی اے سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بہت بڑے سکینڈل کی تحقیقات کرے اوراس میں ملوث افراد کو قوم کے سامنے لائے

Comments are closed.