قصور
آٹو لاک سرنجز کی کوالٹی انتہائی ناقص،پلنجر کھولتے ہی ٹوٹنے لگا،قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں،ڈریپ کی طرف سے ممانعت کے باوجود پرانی بغیر لاک سرنجز کی فروخت تاحال جاری،ٹرسٹ نامی بغیر لاک سرنج پورے شہر میں سرعام فروخت ہونے لگی
تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ( ڈریپ ) نے سختی سے بغیر لاک سرنجز کی فروخت منع کی ہوئی ہے تاہم پابندی کے باوجود شہر قصور و گردونواح میں بغیر لاک سرنجز فروخت ہو رہی ہیں جبکہ مارکیٹ میں نئی آٹو لاک سرنجز کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے
نئی آنے والی مختلف کمپنیوں کی آٹو لاک سرنجز کے پلنجر کو ہاتھ لگاتے ہی پلنجر ٹوٹ جاتا ہے اور سرنج بیکار ہوو جاتی ہے جبکہ اکثر سرنجز لاکڈ آ رہی ہیں جو کہ استعمال کے قابل ہی نہیں رہتیں او بابت میڈیکل عملہ سخت پریشان ہے
نیز بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ایک بار پھر بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرنجوں کی فی ڈبی کی کی قیمت 400 سے بڑھا کر 700 تک کر دی ہے جس سے لوگ انتہائی سخت پریشان ہو کر رہ گئے ہیں بعض اوقات ہر پانچویں سرنج خراب نکلتی ہے لوگوں نے وزیر صحت و ڈریپ سے نوٹس لے کر کاراوائی کا مطالبہ کیا ہے