درد کمر میں مبتلا افراد کے لیے انجیکشن تیار ،

0
108

درد کمر میں مبتلا افراد کے لیے انجیکشن تیار ،

باغی ٹی وی: اوکلاہوما سٹی میں محققین نے ایک جیل تیار کیا ہے ۔یہ جیل بہت قابلِ تزریق ہے ۔ جس میں ریڑھ کی ہڈی ڈسکس میں انجیکشن کی مدد سے ڈال کر کمر کے نیچلے حصے ریڑھ کی ہڈی کے پاس تکلیف دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔
مزید تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے امریکی سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ تقریباً 20 سے 68 برس کے درمیان 20 افراد میں یہ علاج کروانے کے بعد درد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ان افراد کے کمر درد کی وجہ پتا چل گئی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ افراد ڈسک کے ختم ہونے کی بیماری میں تھے جس کی وجہ سے ان کو کمر درد کی شکایت تھی ۔

درد کمر کی شکایت ہر گزرتے دن کے ساتھ لوگوں میں بھرتی جا رہی ہے ۔اگر ہم صرف امریکا کی بات کریں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ امریکا میں ہر سال تقریباً 6.5 لوگ اس درد کمر کی شکایت میں مبتلا ہوتے ہیں۔ کمر میں درد کی وجہ سے مختلف بیماریاں ہوتی ہیں ۔ اس تکلیف سے بچنے کے لیے جسمانی تھیراپی کے ساتھ آرام بھی کرنا چاہئے ۔
کمر درد کا جو نیا طریقہ جیل کا متعارف ہوا ہے اس میں جیل کو سرجری کے ذریعے ڈالا جاتا ہے ۔

مزید یہ کہ کمر درد کے بہت سے راویتی طریقوں کو استعمال کر کے اس درد کو دور کیا جاتا رہا ہے ۔لیکن تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ اس سے صرف وقتی طور پر آرام آتا ہے ۔
لیکن یہ نیا جیل کا طریقہ ماہرین کے مطابق درد کو دور کرنے میں کافی مدد دیتا ہے ۔اور اس طریقہ پر ماہرین نے لوگوں پر تجربہ کیا ہے ۔جو لوگ کمر درد کی شکایت میں مبتلا تھے ۔ان پر نیا جیل کے طریقے کو متعارف کرایا گیا ہے ۔ساتھ ہی روایتوی طریقہ کا بھی ان لوگوں پر تجربہ ہوا لیکن اس تجربے کے بعد پتا چلتا ہے کہ روایتی طریقہ سے آرام تو آ جاتا ہے لیکن یہ آرام وقتی طور پر ہی آتا ہے ۔

Leave a reply