ڈی ایس پی اشتیاق خان نے بتایا کہ رنگ محل انویسٹی گیشن ونگ نے بڑی کاروائی کی ہے، 25 لاکھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین بے نقاب ہوگیا ہے، ڈرائیورامانت نے دوران تفتیش رقم لیجانے کا اعتراف کتلیا ہے، ملزم نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا اورخود کو زخمی حالت میں ظاہر کیا ہے، ملزم نے آپنی انکھوں میں پٹی باندھی اوردیوارکے ساتھ سرکومارکر زخمی کیا ہے، ملزم اپنے مالک الماس کی 25 لاکھ کی رقم لینے گیا تھا، راستے میں اسکی نیت بدل گئ تھی، پولیس کی تفتیش نے سارا پول کھول کررکھ دیا ہے، ملزم امانت کے قبضہ سے رقم برآمد کر کے حقیقی مالک الماس کے حوالے کر دی گئ ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری ہے.
ایس پی سٹی حسن جہانگیر نے کہا کہ ملزم جتنا بھی شاتر ہو قانون کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ سکتا ہے.
Shares:








