ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

0
416
pg

پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے ڈرائیونگ کے حصول کو مزید آسان کر دیا۔ ایس ایس پی ھیڈ کوارٹرز سید غضنفر علی شاہ نے مراسلہ کے حوالے سے ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا۔

ڈرائیونگ،سائن ٹیسٹ میں فیل ہونے والے شہری 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے ۔اس سے قبل ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے پر 6 ہفتے انتظار کرنا پڑتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا اب شہری ڈرائیونگ/سائن ٹیسٹ کی مکمل تیاری کے ساتھ 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ لائسنس کا حصول اسان بنانے کے لیے 6 ہفتوں کا وقت کم کر کے 15 دن کردیا گیا ہے ۔ شہری باسانی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکے گے۔ بڑے شہروں میں 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن لائسنسنگ سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ چھوٹے اضلاع میں 16 سے 18 گھنٹے لائسنسنگ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔شہری بلا تاخیر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اور گاڑی چلائیں ۔ روڈ پر بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پردو ہزار روپیہ جرمانہ عائد ہے۔ والدین سے التماس ہے 18سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت مت دیں۔ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کیجیے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو محفوظ بنائیے۔ چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے اعلی حکام کے احکامات پر فوری عمل درآمد کے لیے ہدایات بھی جاری کر دیں۔

Leave a reply