ڈرامہ سیریل ہمسفر سے لازوال شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے مشہوراور خوبرواداکار فواد خان نے نہ صرف پاکستان میں نام بنایا بلکی سرحد پار بھی ان کے سینکڑوں چاہنے والے ہیں جو ان کی بہترین اداکاری اور پُرکشش شخصیت کے دیوانے ہیں مداحوں کو اپنی اداکاری اور شخصیت سے متاثر کرنے والے اداکار فواد خان کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں کہ اداکار فواد خان ڈرامہ اسکرپٹ کو قبول کرنے کی بجائے اس کو مسترد کرنے کے حوالے سے بدنام ہیں یہی وجہ ہے کہ فواد خان نے اب تک بہت ہی کم تعداد میں ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔
باغی ٹی وی :فواد خان کو ڈرامہ سیریل ہمسفر کے ذریعے شہرت حاصل ہوئی ہمسفر کی مقبولیت نے صرف فواد خان کو پاکستان کے اندر مقبولیت نہیں دی بلکہ سرحد پار بھارت میں کامیابی کی سب سے بڑی وجہ تھی۔ہمسفر ہندوستان میں بہت زیادہ ہٹ ہوا ہمسفر ڈرامہ ہی کی بدولت فواد کے بالی ووڈ میں کام کرنے کا راستہ بنا فواد خان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے- تاہم فواد خان اپنی بہترین اداکاری میں شہرت رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں اسکرپٹ کو مسترد کرنے کے لئے بھی بدنام ہیں دلچسپبات یہ ہے کہ فواد نے جن ڈراموں کو مسترد کیا جو بلاک بسٹر سیریل ثابت ہوئے۔
ذیل میں چند ڈرامے ہیں جن کو فود خان نے مسترد کیا لیکن وہ بلاک بسٹر ثابت ہوئے-
1: پیارے افضل
2: شک
3:متاع جان ہے تو
4:صدقے تمہارے
پیارے افضل:
مصنف رائٹر شاعر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کی تحریر کردہ اور ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ پیارے افضل ان بلاک بسٹر ڈراموں میں سے ایک ہے جن کا اسکرپٹ فواد خان نے مسترد کر دیا تھا پیارے افضل اپنی نوعیت کی پہلی المناک محبت کی کہانی تھی اس ڈرامہ میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان نے مرکزی کردار کیا تھا جبکہ اسی ڈرامے نےعائزہ خان کو ایک نئی پہچان دی تھی۔عائزہ خان خود اسے اپنی زندگی کا بہترین تجربہ سمجھتی ہیں-
شک:
ڈرامہ سیریل شک کو بھی فواد خان نے مسترد کردیا تھا لیکن یہ بھی ایک بلاک بسٹر ثابت ہوا ڈرامہ سیریل شک 2013کا مشہور ڈرامہ سیریل تھا اس کی ہدایات اداکار،پروڈیوسر یاسر نواز نے دیں تھیں اس ڈرامہ میں عائشہ خان ، عدیل حسین اور صنم سعید نے مرکزی کردارادا کیا تھا-
متاع جان ہے تو:
متاع جان ہے تو کو بھی فواد خان نے مسترد کر دیا تھا جبکہ یہ بھی بعد میں بلاک بسٹر ڈرامہ ثابت ہوا اس میں عدیل حسین اور ثروت گیلانی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا-
صدقے تمہارے:
ڈرامہ سیریل صدقے تمہارے ایک اور بلاک بسٹر ڈرامہ تھا اس کو بھی فواد خان نے مسترد کردیا تھا تاہم اس میں ماہرہ خان نے اداکاری کی لیکن اس کے باوجود انہوں نے ان کے ساتھ اسکرین پر آنے سے انکار کردیا تھا۔