ڈی جی خان:ڈرون کیمرے سیکیورٹی تھریٹ، قانون نافذکرنے والے ادارے محوِخواب

جہاں حساس تنصیبات موجود ہیں اسی علاقہ میں میلے کی کوریج کیلئے ڈرون کیمرہ استعمال کیاگیا

ڈی جی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)ڈرون کیمرے سیکیورٹی تھریٹ، قانون نافذکرنے والے ادارے محوخواب,جہاں حساس تنصیبات موجود ہیں اسی علاقہ میں میلے کی کوریج کیلئے ڈرون کیمرہ استعمال کیاگیا،

حساس تنصیبات اور مزارات کی ویڈیوز بن کر لیک ہونے کا خدشہ،ڈرون کیمرے رکھنے والے افراد کسی بھی ادارے کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں ۔ پالیسی کے مطابق 250 گرام (ایک پاؤ)سے زیادہ وزنی ڈرون رکھنے والے افراد کو سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رجسٹر کرانا لازمی ہے

ڈیرہ غازیخان میں سیاسی جلسوں ،شادی بیاہ ،پکنک پارٹیوں،ٹک ٹاکر ز،یوٹیوبرز کھلے عام ڈرون کیمرے استعمال کرتے ہوئے نظرآتے ہیں ،ان کے علاوہ کئی میڈیا نمائندوں کے پاس بھی ڈرون کیمرے موجود ہیں جو ان ڈرون کیمروں کو بلاروک ٹوک جہاں مرضی کرے اُڑا دیتے ہیں، جن پرکبھی بھی کسی قانون نافذ کرنے والے ذمہ دا ر اداروں نے آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا،

حالانکہ ڈیرہ غازیخان ایک حساس ضلع ہے جہاں کئی اہم حساس تنصیبات موجودہیں اور ان کے علاوہ ٹریکٹرفیکٹری ،سیمنٹ فیکٹری اور مزارات بھی ہیں جن کی ویڈیوز ڈرون کیمروں سے بنائے جانے کے خدشات موجود ہیں اور یہ ڈرون کیمرے سیکیورٹی رسک سے کم نہیں ہیں ،ان ڈرون کیمروں سے بنائی گئی ویڈیوز ملک دشمن عناصرکیلئے تخریبی کارروائیوں میں ان کی مددگارثابت ہوسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ان ڈرون کیمروں کے استعمال سے چادرچاردیواری کاتقدس بھی پامال ہورہاہے ،ان ڈرون کیمروں کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہورہے ہیں اور انہیں خدشات لاحق ہوچکے ہیں کہ اب ان کی پرائیویسی خطرے میں پڑچکی ہے ، ڈرون کیمروں سمیت اڑنے والے دیگر تمام آلات کے استعمال نے شہریوں کو تشویش میں مبتلاکردیا ہے۔

دوسال قبل پاکستان کی وفاقی وزارت شہری ہوا بازی نے ایک قانون وضح کیا تھا جس کی روسے 250 گرام (ایک پاؤ)سے زیادہ وزنی ڈرون رکھنے والے افراد کو سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رجسٹر کرانا لازمی ہے

لیکن ڈیرہ غازیخان میں ڈرون کیمرے رکھنے والے افراد کسی بھی ادارے کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں اور دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار اداکررہے ہیں

یاد رہے گذشتہ روز کیٹل منیجمنٹ نے بھی میلہ منڈی مویشیاں کی ڈرون کیمرے کے ذریعے ویڈیو بنوائی تھی ،ذرائع کا بتانا ہے کہ جس شخص کو میلے کی ڈرون ویڈیو بنانے کاٹھیکہ دیا گیا تھا اس کا ڈرون کیمرہ بھی کسی ادارے سے رجسٹرڈ نہیں ہے اور اسی طرح سخی سرور روڈ پر جہاں میلہ مویشیاں منعقدکیا گیا اس علاقہ کے اردگرد کئی حساس تنصیبات موجود ہیں اور اسی حساس علاقہ میں میلے کی کوریج کیلئے ڈرون کیمرہ استعما ل کیاگیا۔

Leave a reply