بھارتی ریاست کرناٹک میں جنگی استعمال کے لیے تیار کردہ بغیر پائلٹ والا ڈرون ٹرائل کے دوران ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کی طرف سے تیار کردہ بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی (UAV) اتوار کو ضلع کے ایک گاؤں کے زرعی کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے مقامی سطح پر تیار کیا تھا بھارتی فوج نے ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کے بلند و بانگ دعوے بھی کیے تھے تاہم بھارت کا ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت کا خواب چکنا چور ہوگیا۔
VIDEO | An unmanned aerial vehicle (UAV) belonging to the Defence Research and Development Organisation (DRDO) crashed during a trial in an agriculture field in Chitradurga district of Karnataka earlier today.
(Source: Third Party) pic.twitter.com/KB5A7NjvTm
— Press Trust of India (@PTI_News) August 20, 2023
ڈرون گرنے کے بعد وزارت دفاع اور ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
2 بچوں کے باپ کوآشنا کے ساتھ بجلی کے کھمبے سے باندھ کر سرعام تشدد
کریش ہونے والے UAV کا پروٹوٹائپ سیریل نمبر 017A-14 تھا اور یہ UAV کے چھ پروٹوٹائپز میں سے ایک تھا جو زیر جانچ تھا اس سے قبل، ستمبر 2019 میں، UAV کا ایک اور پروٹو ٹائپ چتردرگا میں بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا فضائی گاڑی 28,000 فٹ کی بلندی پر 18 گھنٹے سے زیادہ پرواز کرنےاور مختلف الیکٹرونک انٹیلی جنس، کمیونیکیشن انٹیلی جنس، اور انٹیلی جنس، نگرانی، اور جاسوسی پے لوڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے-