لداخ: بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا،9 فوجی ہلاک، 2 زخمی

یہ حادثہ کیاری شہر سے 7 کلومیٹر دور کارو گیریژن کے قریب پیش آیا
ladakh

لداخ میں بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں 9 فوجی مارے گئے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ کی شام لداخ میں فوج کی ایک گاڑی کھائی میں گر گئی اس حادثے میں 9 فوجی ہلاک، جب کہ دو زخمی ہوئے یہ حادثہ کیاری شہر سے 7 کلومیٹر دور کارو گیریژن کے قریب پیش آیا اطلاع ملتے ہی فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

لیہہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی ڈی نیتیا نے واقعہ کی تصدیق کی ہے پی ڈی نیتیا نے بتایا کہ ایک زخمی اہلکار زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے واضح رہے کہ بھارتی فوج کا ایک ڈویژنل ہیڈکوارٹر مشرقی لداخ میں کیاری میں واقع ہے۔

بحرین میں 500 قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی

حکام نے بتایا کہ ٹرک میں 10 فوجی سفر کر رہے تھے اور قافلے میں 5 گاڑیاں تھیں حادثے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور تمام زخمی فوجیوں کو طبی مرکز میں لے گئی، جہاں ان میں سے 8 کو مردہ قرار دے دیا گیا،مرنے والوں میں آٹھ فوجی اور ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) شامل ہیں۔


بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پر مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے کہا کہ لداخ میں لیہہ کے قریب ایک حادثے کی وجہ سے ہندوستانی فوج کے جوانوں کے نقصان پر دکھ ہوا ہے ہم اپنی قوم کے لئے ان کی مثالی خدمات کو کبھی نہیں بھولیں گے میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

شمالی وزیرستان، گاڑی کے قریب دھماکہ ،11 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

29 اپریل 2023 کو جموں و کشمیر کے راجوری میں فوج کی ایمبولینس سڑک سے پھسل کر 200 فٹ گہری کھائی میں گر گئی تھی- اس حادثے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے تھے،اس کے ساتھ ہی 2 جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔ یہ واقعہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل او سی) کے قریب کیری سیکٹر میں پیش آیا تھا-

Comments are closed.