امریکا آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان کی معاونت کے لئے تیار

0
45

سان فرانسسکو: امریکا آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان کی معاونت کے لئے تیار،اطلاعات کے مطابق پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امریکہ آئی ٹی سیکٹرمیں پاکستان کی معاونت کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیرمسعودخان نے پاکستان ٹیک سمٹ 2022 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے روشن امکانات ہیں، امریکا آئی ٹی سیکٹرمیں پاکستان کی معاونت کے لئے تیار ہے۔

،پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعلقات کو مستحکم کرنے کا وقت آگیا ہے، 18 ماہ میں پاکستانی ٹیک سٹارٹ اپس نے نصف بلین ڈالرزکمائے۔

مسعودخان نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹیک انڈسٹری کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھانے کیلئے پُرعزم ہے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے امریکا نے پاکستان میں بجلی کے شعبے کی بہتری کے 23.5 ملین ڈالر کے منصوبے کا آغاز کیا تھا ، منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا ہے۔

منصوبہ 4 سالہ میں مکمل ہوگا اور اس پر 2 کروڑ 35 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔

ادھرذرائع کے مطابق یہ معاونت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اوراس بات کا قوی امکان ہے کہ امریکہ مختلف ایپس کے ذریعے پاکستان کا حساس ڈیٹا حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے اورپھراس حساس ڈیٹا کوپاکستان کے خلاف کسی بھی وقت استعمال کرسکے گا،

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے سروے کے درمیان استعمال ہونے والی جی پی ایس ڈیوائس نےبھی پاکستان کی تمام حساس معلومات امریکیوں کے سپرد کردی تھیں ، جس کےبعد اسامہ بن لادن کوٹریک کرکے ایبٹ آباد اپریشن میں شہید کردیا گیا تھا

کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،

 کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل

Leave a reply