کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

0
54

کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کے خدشات درست نکلے، کراچی یونیورسٹی وین پر حملہ خاتون نے کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کالعدم تنظیم کے پیغامات سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ،کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ کراچی میں چینیوں پر فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ فدائی حملہ پہلی بلوچ خاتون فدائی شاری بلوچ عرف برمش نے سر انجام دیکر بلوچ مزاحمت میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

https://twitter.com/KambarBaluch/status/1518909026360307713

کالعدم تنظیم کو حملہ آور خاتون کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چائینیز قونصلیٹ آمد ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چائینیز قونصل جنرل کو کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے وین دھماکے کے حوالے سے بریف کیا وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے کے نتیجے میں 3چائینیز کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا

جامعہ کراچی کے اندر وین میں دھماکا ہوا ہے جس میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب وین میں ہوا اور وین کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی ہی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اس وین میں چینی زبان سیکھانے اور سیکھنے والے طلبہ و اساتذہ کی آمد و رفت ہوتی تھی جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کوہسپتال منتقل کیا جارہا ہے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں میں دو غیر ملکی اساتذہ اور ایک ڈرائیور ہے

ڈی آئی جی شرقی کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کی وین میں دھماکہ ایک بجکر 52منٹ پر ہوا،گاڑی ہاسٹل سے انسٹی ٹیوٹ کی جانب آرہی تھی،ہلاک افراد کی شناخت نہیں ہوئی ہے، 3 سے ساڑھے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا، ایس ایس پی شرقی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں لاشیں مسخ ہوچکی ہیں لاشوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگی گاڑی پربال بیرنگ سمیت بارودی مواد کے نشان موجود ہیں،گاڑی روزانہ کی بنیاد پر اسی وقت آتی جاتی تھی

وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی مذمت کی ہے اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتہائی قابل مذمت واقعےمیں متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی وین دھماکے کی مذمت کرتے ہیں جامعہ کراچی وین دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہے ،جامعہ کراچی وین دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد سامنے آجائے گی وزیراعظم نے جامعہ کراچی وین دھماکے رپورٹ طلب کی ہے ،

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو واقعے کی تفصیلات بتائیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وین دھماکے میں ہلاک ہونے والو ں میں چینی باشندے بھی شامل تھے وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے جامعہ کراچی کے اندر وین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرنےدھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے

جامعہ کراچی ،گاڑی میں دھماکہ، تین غیر ملکیوں سمیت چار جاں بحق

Leave a reply