وقاریونس کا بولرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

0
35

وقاریونس کا بولرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس نے بولرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

وقار یونس کا کہنا تھا کہ حارث رؤف میں مجھے کوئی خامی نظر نہیں آئی، محمد حفیظ کی بولنگ سے ہمارا بولنگ لائن اپ مضبوط ہوگا، نسیم شاہ کے کم بیک کا مجھے بھی انتظار ہے، کھلاڑیوں نے دورہ جنوبی افریقہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ورلڈ کپ آرہا ہے، خوشی ہے کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، آگے بڑی سیریز ہیں، مزید بولرز کو موقع دیں گے ہر میچ کے بعد بولرز کی کارکردگی پر بات ہوتی ہے، جو بھی خامیاں ہوں انہیں دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ٹی 20 فارمیٹ میں بیٹنگ ٹریک ہوتا ہے، تنقید آپ کو بہتر بناتی ہے اور خامیاں دور کرتی ہے،

قبل ازیں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ جیت پرخوشی ہے، ٹیم کے تمام ممبران نے اپنا کردار ادا کیا،بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے، کافی خوشی ہوئی ہے، یہ ٹیم کی کوشش تھی،فخر نے کافی اچھی پرفارمنس دی، باؤلرز کو بھی کریڈٹ دینا چاہئے، ٹیم نے ملکر میچ جیتا جنوبی افریقہ مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کافی اچھا انتظام کیا۔ رضوان اور فخر نے اچھا کھیل پیش کیا۔ سیریز جیت کر ٹیم کو کافی اعتماد ملتا ہے، کوشش کریں گے جو غلطیاں ہوئی ہیں اس پر کام کیا جائے۔ ہم نے دورے میں مختلف کامبی نیشن بھی آزمائے، ورلڈ کپ سے قبل ہمارا کامبی نیشن فائنل ہوجائیگا۔بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ درمیان میں پارٹنرشپ درکار تھی جو نہیں لگ سکی، مجموعی طور پر بائولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم اور اوے سیریز میں کامیابیاں سمیٹ کر بابراعظم نے بحیثیت کپتان ناقدین کے خدشات کو دور کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔اس جیت کے ساتھ پاکستان نے چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی تین ایک سے جیت لی تھی م اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو ایک سے ہرایا تھا م

Leave a reply