جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

0
42

ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ امیتابھ بچن نے انہیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور کامیڈی کنگ گووندا نے اپنے کیریئر میں بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں یہ دونوں اسٹارز فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ کے لیے بھی اکٹھے ہوئے تھے جس نے باکس آفس پر کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔

اس فلم کی کامیابی کے پیچھے کی وجہ بہترین اداکار، گانے، کامیڈی اور مادھوری ڈکشٹ کا سپر ہٹ گانا ’’مکھنا‘‘ وغیرہ تھا تاہم فلم کی کامیابی کے بارے میں ایک بات اور بھی ہے جس سے زیادہ تر لوگ واقف نہیں ہیں۔

سچن ٹنڈولکرکی بیٹی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا نے ایک بار ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کو دئیے گئے انٹرویو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بگ بی کے ساتھ ایک واقعے کے بارے میں بات کی تھی۔ اداکار نے انکشاف کیا تھا کہ ایک خاص گانے کی شوٹنگ سے قبل امیتابھ بچن ان کے پاس آئے تھے اور انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر یہ فلم باکس آفس پر نہیں چلی تو وہ انہیں تھپڑ ماریں گے۔

انٹرٹینمنٹ پورٹل کی رپورٹ کے مطابق بظاہر گووندا امیتابھ بچن کی دھمکی سے ڈر گئے تھے، یہاں تک کہ انہوں نے شوٹنگ بھی کینسل کردی تھی گووندا فلم میں کسی خاص گانے کے قائل نہیں تھے انہیں لگ رہا تھا کہ یہ گانا لوگوں کو پسند نہیں آئے گا جس کی وجہ سے شوٹنگ میں بھی تاخیر ہوئی۔

گووندا نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ فلم کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون ان کے پاس آئے اور ان سے پوچھا کہ آپ کو اتنا یقین کیوں ہے کہ یہ گانا نہیں چلے گا اور اس وقت گووندا نے ڈیوڈ دھون کو بتایا کہ امیتابھ بچن نے انہیں تھپڑ مارنے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ یہ گانا صحیح نہیں ہے بعد ازاں ان کی ٹیم نے فیصلہ کیا جب تک فلم کے لیے کوئی اچھا گانا نہیں مل جاتا وہ شوٹنگ نہیں کریں گے۔

بعد ازاں نے فلم کے لیے خصوصی گانا ’’مکھنا‘‘ شوٹ کیا جس میں مادھوری ڈکشٹ نے امیتابھ بچن اور گووندا کے ساتھ پرفارم کیا تھا اور یہ گانا لوگوں کو بے حد پسند آیا تھا امیتابھ بچن اور گووندا کی اداکاری والی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں دونوں ستاروں کی ایک ساتھ کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے ہر نسل نے فلم اور کرداروں کے درمیان مزاحیہ مذاق کو پسند کیا-

1998 کی کامیڈی فلم کو ڈیوڈ دھون نے ڈائریکٹ کیا تھا اور اس میں روینہ ٹنڈن، رامیا کرشنن، انوپم کھیر، پاریش راول، شرت سکسینا اور ستیش کوشک اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ معاون کرداروں میں ایک خاص کردار میں ہیں اطلاعات کے مطابق، شاہ رخ خان کی کچھ کچھ ہوتا ہے کے ساتھ ٹکراؤ کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔

کرینہ کپورایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

Leave a reply