شمالی وزیرستان، گاڑی کے قریب دھماکہ ،11 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے،دھماکے میں 11مزدور جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
باغی ٹی وی : سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا شمالی وزیرستان میں گل میر کوٹ کے قریب ایک گاڑی میں ہوا جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہوئے اور 3 افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 2 مزدوروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے گاڑی میں ٹوٹل 16 مزدور افراد سوار تھے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔
بحرین میں 500 قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی
قبل ازیں 18/19 اگست 2023 کی رات کو، سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے باڑہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اپنے ہی فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے۔