راولپنڈی: پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آگیا۔
باغی ٹی وی: قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آگیا، متاثرہ شخص راولپنڈی میں زیر علاج ہے، وزا رت صحت کی جانب سے منکی پاکس سے متاثرہ شخص کی کنٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے، متاثرہ شخص کے خاندان کے افراد کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے، تاحال پاکستان میں منکی پاکس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ نہیں۔
منکی پاکس ایک ایسا وائرس ہے جو بنیادی طور پر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے منکی پاکس، وائرس کے ’پاکس وائری ڈائے‘ (Poxviridae) فیملی سے تعلق رکھتا ہے، اس فیملی کو مزید 2 ذیلی خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 22 انواع ہیں اور مجموعی طور پر اس فیملی میں وائرس کی 83 اقسام ہیں اس فیملی سےتعلق رکھنے والے وائرس میں ’اسمال پاکس‘ یعنی چیچک بھی شامل ہے اور علامات میں قریب ترین ہونے کی وجہ سے منکی پاکس کو اس کا کزن بھی کہا جاتا ہے،عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کا نام تبدیل کرکے اسے ’ایم پاکس‘ کردیا ہے تاہم اب بھی یہ منکی پاکس کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔
یوکرین میں روس کے میزائل حملے،11 بچوں سمیت 37 افراد زخمی ،5 ہلاک
منکی پاس کا نقطہ آغاز افریقا بتایا جاتا ہے منکی پاکس کی دو اقسام دنیا میں موجود ہیں جن میں سے ایک قسم مغربی افریقا میں جبکہ دوسری وسطی افریقا میں کانگو طاس کے اطراف موجود ممالک میں پائی جاتی ہے دنیا میں انسانوں میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس 1970 میں افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں ایک بچے میں سامنے آیا تھا۔