گوجرہ :پنجاب کے ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال کا چوتھا دن،لیو انکیشمنٹ کاسابقہ طریقہ کار بحالی کامطالبہ
گو جرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبد الرحمن جٹ سے) پنجاب کے ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال کا چوتھا دن،لیو انکیشمنٹ کاسابقہ طریقہ کار بحالی کامطالبہ
گوجرہ میں انجمن پٹواریاں کی مجموعی طور پر قلم چھوڑ ہڑتال چوتھے روز بھی جاری،
خلیق الزماں پٹواری سرکل سٹی گوجرہ ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریان ٹوبہ ٹیک سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے ساتھ ظالمانہ سلوک کی مذمت کرتے ہیں اور لیو انکیشمنٹ کا سابقہ طریقہ کار اور سابقہ شرح بحال کی جائے
سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی تنخواہوں میں وفاق کی طرح اضافہ کیا جائے انجمن پٹواریان کا کہناہے کہ جب تک موجودہ حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرے گی انشااللہ نہ صرف قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا بلکہ ہم روڈ پر آکر پرامن احتجاج کا اعلان بھی کرتے ہیں جبکہ آج سارا دن تحصیل آفس گوجرہ مکمل طور پر بند رہا