منشیات فروشوں کی لاہور میں کوئی جگہ نہیں:سی سی پی او لاہورکی ہدایت پر کریک ڈاؤن شروع
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پرایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیرِ قیادت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع-
ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17 منشیات فروش گرفتارکرلیا گئے- تھانہ اچھرہ اور شادمان میں 06 مقدمات درج،نصیر آباد،غالب مارکیٹ،ماڈل ٹاؤن اور لیاقت آباد میں بھی07 مقدماتدرج کرلیے گئے- نشتر کالونی،کاہنہ،کوٹ لکھپت اور فیصل ٹاؤن میں04 منشیات فروش گرفتارکرلیے گئے- گرفتار ملزمان کے قبضے سے04 کلو 800 گرام چرس برآمد،01کلو520گرام ہیروئن اور 123لیٹر شراب بھی برآمد، گرفتارکریے گئے- ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تحقیقات شروع-
مزید کہا کہ ملزمان تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروخت کرتے تھے- نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی رعائیت کے مستحق نہیں-