سرگودھا، ضلعی ڈرگ انسپکٹرز کو مہنگی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت

0
78

سرگودھا۔25جولائی(اے پی پی) حکومت پنجاب نے تمام ضلعی ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے دکانوں پر چھاپے ماریں اور جو دکاندار مہنگی ادویات فروخت کررہے ہیں ان کی دکانیں سیل کردی جائیں اور انہیں بھاری جرمانے کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بعض ڈسٹری بیوٹرز اور کمپنیوں کے علاوہ دکانداروں نے از خود ادویات کی قیمتوں میں اضافے کئے ہیں جس سے عوام کو ادویات کی خریداری میں مشکل ہے۔ ایسے دکانداروں، ڈسٹری بیوٹرز اور کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت کے بغیر از خود ادویات میں اضافہ کرکے عوام کیلئے مشکلات کا موجب بن رہے ہیں۔

Tagsbaaghi

Leave a reply