منشیات فروشی عام

مریدکے(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ صدر کے علاقوں میں منشیات فروشی عام نوجوان نسل منشیات فروشوں کے نشانے پر درجنوں خاندانوں کے چراغ بوج گئے پولیس خاموش تماشائی بن کر رہ گئی مبینہ طور پر منتھلیاں اکٹھی کرنے کا انکشاف شہری سراپا احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پولیس پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر مریدکے کے علاقوں ٹپیالہ دوست محمد،عمر کوٹ،ننگل ساہداں،ننگل کسوالہ،سیکھم،منوں آباد،راوی ریان،بھیانوالہ خورد،گاجر گولہ،چونتیس چک،بھٹیانوالہ،کھٹیالہ اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں کے ڈیرے قائم سرعام منشیات فروخت نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے اور تک درجنوں خاندانوں کے چراغ نشے سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں مزید زندگیاں برباد ھو رہی ہیں درجنوں خاندان پریشان دکھائی دیتے ہیں

تھانہ صدر ایس یچ او لیاقت جٹ کی منشیات فروشوں کو مبینہ طور پر چھوٹ اور بھاری منتھلیوں کا انکشاف شہری سراپا احتجاج ہیں شہریوں نے فوری طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آئی جی پولیس پنجاب آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن سے نوٹس لینے اور تھانہ صدر مریدکے میں ایماندار فرض شناس پولیس آفیسر تعینات کیے جانے علاقہ میں کرائم کنٹرول اور منشیات فروشی پر قابو پایا جانے کا مطالبہ کیا ھے

Comments are closed.