دس جون کو پوری دنیا میں یوم حرمت رسول منایاجائےگا،علماء

0
45

چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمود طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران پارٹی کے لوگوں نے سرکار دو عالم اہلبیت اور ازواج مطہرات پر گستاخی کی جس پر عالم اسلام میں پہلی بار شدید ردعمل آیا ہے، بھارت سرکاری پر معافی مانگے،ملعون گستاخ کے خلاف قانونئ کارروائی کی جائے، قطر، کویت ایران، عمان سب نے مذمت کی ہے، ہر چیز برداشت کرسکتے ہیں لیکن سرکار ناموس کی توہین کو برداشت نہیں کر سکتے.

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سینٹر لاہورمیں خطاب کرتے ہوئے طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر اس بات پر متفق ہیں جب تک بھارتی حکومت مجرموں کو سزا اور معافی نہیں مانگتی تب تک بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے، تمام مسلم ممالک نے احتجاجا بھارتی مصنوعات کو سٹورز سے باہر پھینک دیا ہے،

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سرکار کی گستاخی کو عالمی مجرم قرار دیا جائے، دس جون کو پوری دنیا میں یوم حرمت رسول منایاجائےگا۔ احتجاجی مظاہرے و جلسے جلوسوں میں پر امن انداز سے احتجاج کریں گے، فتنہ فساد پھیلانے والوں سے عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، سب سے بڑی دہشت گردی ناموس رسالت کی توہین ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت سرکاری طورپر معافی نہیں مانگتی اس کا بائیکاٹ کیاجائےگا، گستاخ رسول پر مسلم حکمرانوں میں سب سے پہلے شہباز شریف کا بیان سامنے آیا،اس وقت مشکل وسطی و اسلامی دنیا میں بہت سخت ردعمل آیا ہے۔ فرانس نے گستاخی عمران خان کے دور میں ہوئے عالمئ سطح کا مسئلہ ہے اسے چھوٹے تناظر میں دیکھنا چاہئیے،پاکستان کا ہر مسلمان اور غیر مسلم یوم حرمت پر ہمارے ساتھ ہیں،ہم تحریک انصاف کا حصہ نہیں تھے ہماری جماعت تو متحدہ علما بورڈ ہے.

اس موقع پرعلامہ محمد اکبر نے کہا کہ جمعہ کے روز یوم احتجاج یوم حرمت رسول کےطورپر منائیں گے، احتجاج ہمارا حق ہے اس کے خلاف قانون سازی کی ضرورت ہے، بھارت کشمیر اور مسلمانوں پر جو ظلم کررہاہے ،بھارت کا سوشل بائیکاٹ ہونا چاہیئے،دنیا نے بھارت کا بائیکاٹ کیاہے تو بھارتی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرے.

انہوں نے کہا کہ بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں ہونی چاہئیے گستاخی کرکے ملک میں بدامنی کی کوشش کی ہے،سرکاری یا پرائیویٹ املاک کو عشق رسول کی محبت میں نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ دشمن نقصان چاہتا ہے۔

عبد الوہاب روپڑی نے کہا کہ احتجاج ہمارا حق ہے ہمیں کرنا چاہئیے پر امن ہو ،ہمیں ہر چیز سے زیادہ عزیز ناموس رسالت ہے ،جمعہ کے روز اہلیان پر امن احتجاج کریں ،بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر رمضان سیالوی کا کہنا تھا کہ یوم حرمت رسول جمعہ کو منایاجارہاہے سب لوگ حرمت رسول پر بات کریں گے،وزیراعظم کا یوم حرمت پر اقدام قابل تحسین ہے، نماز روزہ حج و زکوتہ ابھی لیکن سرکار سے کوئی چیز اچھی نہیں،

مولانا محمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ سرکار دو عالم کی شان میں گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا، جب تک بھارت معافی نہیں مانگتا اس وقت تک بائیکاٹ جاری رکھیں گے.

Leave a reply