ڈاکٹر عامر لیاقت جن کی چند نازیبا وڈیوز کو ان کی اہلیہ دانیہ شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا ، اس کے بعد وہ موت کے منہ میں چلے گئے وہ نہ کسی سے مل رہے تھے اور نہ ہی کسی کا فون اٹھا رہے تھے ، دانیہ شاہ کی طرف سے وائرل کی گئیں وڈیوز کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت گوشہ تنہائی میں چلے گئے تھے اور اسی حالت میں دنیا سے چلے گئے. ان کے انتقال کے بعدان کی بیٹی دعائے عامر نے اپنے والد کی اہلیہ دانیہ شاہ پر مقدمہ کر دیا تھا جس کے تحت اسکو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا. اس حوالے سے تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
ہے۔ عدالت نے مدعی مقدمہ دعائے عامر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ دانیہ شاہ اپنے انجام کو پہنچتی ہیں یا نہیں. اور اس کیس کا فیصلہ یقینا ایک مثال ضرور سیٹ کریگا ان کے لئے جو کسی کی نازیبا وڈیوز وائرل کرتے ہیں. تاہم ڈاکٹر عامر لیاقت کے بچوں کو امید ہے کہ عدالت انہیں ضرور انصاف دے گی.